10:48 pm
 عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفدکی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی اوصاف ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سول سیکرٹریٹ میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی- وفد کی قیادت سلیمان البداعی(Mr.Sulaiman Al.Badaai)کر رہے تھے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گار فضا ہے -غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے تمام تر سہولتیں ایک چھت تلے مہیا کی گئی ہیں - سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے این او سی کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے -سرمایہ کاروں کے لئے ماضی میں بے شمار رکاوٹیں کھڑی کی گئیں -
سرمایہ کار آج پنجاب میں دل کھول کر سرمایہ کاری کریں، انہیں ہر طرح کی سہولتیں دیں گے - متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پہلے بھی یہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں - متحدہ عرب امارات پاکستان کا برادر دوست ملک ہے - سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل اب کسی جگہ نہیں رکتی- سلیمان البداعی نے کہا کہ پاکستان خصوصا پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں -صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-‎

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 