02:07 pm
پاکستان نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔ کون سے اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا؟جان کر پوری قوم فخر محسوس کرے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسکردو نے دنیا کے بلند ترین بیس بال میدان کا اعزاز حاصل کر لیا۔‏بیس بال کی عالمی گورننگ باڈی ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسکردو اب دنیا کا بلند ترین مقام ہے جہاں بیس بال کا انعقاد ہو رہا ہے۔‏پاکستان فیڈریشن بیس بال نے اس ماہ کے آخر میں اسکردو 
اور گلگت میں بیس بال کی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہوا ہے۔ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے اپنی حالیہ ریلیز میں اسکردو کے بیس بال میدان کو دنیا کا بلند ترین مقام قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ اسکردو بیس بال میچ کی میزبانی کے بعد امریکا کے بلند ترین بیس بال میدان ڈینور کلراڈو کو پیچھے چھوڑ دے گا۔یاد رہے کہ اسکردو کا بیس بال میدان 7 ہزار 310 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جب کہ ڈینور کلراڈو کا بیس بال میدان 5 ہزار 130 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔پاکستان فیڈریشن بیس بال نے اسکردو میں بیس بال اکیڈمی قائم

کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ 29 اور 30 اکتوبر کو اسکردو میں انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو گا، اور 31 اکتوبر کو پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹس کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے انٹر نیشنل کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔تین نومبر کو گلگت میں بھی پاکستان وائٹس اور پاکستان گرینز کے درمیان نمائشی بیس بال میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بیس بال کے بلند ترین مقام کا اعزاز پاکستان کو ملنا فخر کی بات ہے،

اس سے بیس بال کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے رحجان میں مزید اضافہ ہو گا جو کہ اس حکومت کا ویژن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت بھی اس حوالے سے بیس بال کی سرپرستی کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

 نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

 براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

 ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

 ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی سال مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گے۔شیخ رشید 

اسلام آبادپریس کلب کے باہر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

 جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم