07:43 am
عمران خان مہرہ ہیں وہ ہمارا ہد نہیں ۔ہمارا اصل ہدف کون ہے؟ مریم نواز نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، ضمانت پر رہا بی بی کہاں پہنچی ہوئی ہیں ؟

عمران خان مہرہ ہیں وہ ہمارا ہد نہیں ۔ہمارا اصل ہدف کون ہے؟ مریم نواز نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، ضمانت پر رہا بی بی کہاں پہنچی ہوئی ہیں ؟

07:43 am

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار  نئے سال سے پہلے حکومت کو گھر بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ عمران خان ایک مہرہ ہیں اور وہ ہمارا ہدف نہیں ہیں۔ لاہور میں دھرنے پر بیٹھے بلوچ طلباء سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں، لیکن ڈی جی خان، راجن پور، فاٹا اور بلوچستان کے بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کی 600 سیٹیں واپس لے لی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا یہ کہتے ہیں پنجاب بڑا بھائی ہے، لیکن میں کہتی ہوں کہ بلوچستان بڑا بھائی ہے۔انہوں
نے مطالبہ کیا کہ طالب علموں کا کوٹہ بحال کرنا چاہیے، بچے تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں اور کسی نے ان سے ملاقات نہیں کی، میں کل کوئٹہ جا رہی ہوں، وہاں بھی طلباء کا مسئلہ اٹھاؤں گی۔نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دل سے پنجاب کی خدمت کی، یہ احسان نہیں، عوام کا حق ہے جو انہیں ملا، نواز شریف کے بغیر پاکستان اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں نہیں رکھا گیا بلکہ انہیں بھائی سے نہ لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے

۔انہوں نے کہا کہ حالات و واقعات نے ثابت کیا کہ غلط فیصلے کے اثرات سامنے آتے ہیں، ملک میں آٹا، چینی سب کچھ مہنگا ہو رہا ہے۔کراچی واقعے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کراچی واقعے پر انکوائری کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہر چیز بڑی واضح ہے، کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، کراچی واقعے پر مجھے بلایا گیا تو گواہی دینے ضرور جاؤں گی۔مریم نواز کا کہنا تھا حکومتی مشیر اپنی خفت مٹانے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں، حکومت کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، یہ جنوری سے پہلے چلی جائے گی۔وزیراعطم سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مہرہ ہیں، وہ ہمارا ہدف نہیں ہیں۔

نواز شریف اور اپوزیشن کے سارے لوگ دشمن قوتوں سے ملے ہوئے  ملک میں نئے انتخابات کرادوں گالیکن این آراونہیں دوں گا،وزیراعظم کابڑااعلان

نواز شریف اور اپوزیشن کے سارے لوگ دشمن قوتوں سے ملے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کرادوں گالیکن این آراونہیں دوں گا،وزیراعظم کابڑااعلان

قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں، جوڈیشل کمیشن میں مقدمہ نہیں چل سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں، جوڈیشل کمیشن میں مقدمہ نہیں چل سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

نئے پاکستان کے نئے پنجاب میں عثمان بزدار گورننس اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے

30ارب روپے کی پنجاب روزگار سکیم،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب میں معاہدہ طے پاگیا

30ارب روپے کی پنجاب روزگار سکیم،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب میں معاہدہ طے پاگیا

پاکستان گرے لسٹ سے تونہ نکل سکا البتہ بھارت۔۔۔ایسی خبرآگئی جس سے پاکستانی خوش ہوجائیںگے

پاکستان گرے لسٹ سے تونہ نکل سکا البتہ بھارت۔۔۔ایسی خبرآگئی جس سے پاکستانی خوش ہوجائیںگے

حکومت نے آخرکارگھٹنے ٹیک دئیے ،سی سی پی او لاہور عمر شیخ کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاسی سی پی اورکس کوبنادیاگیا

حکومت نے آخرکارگھٹنے ٹیک دئیے ،سی سی پی او لاہور عمر شیخ کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاسی سی پی اورکس کوبنادیاگیا

دن میں بھیک مانگی اور رات میں تعلیم حاصل کی ، پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل کی کہانی امیروں کے نالائق بچوں کیلئے ایک زبردست مثال

دن میں بھیک مانگی اور رات میں تعلیم حاصل کی ، پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل کی کہانی امیروں کے نالائق بچوں کیلئے ایک زبردست مثال