08:23 pm
نواز شریف اور اپوزیشن کے سارے لوگ دشمن قوتوں سے ملے ہوئے  ملک میں نئے انتخابات کرادوں گالیکن این آراونہیں دوں گا،وزیراعظم کابڑااعلان

نواز شریف اور اپوزیشن کے سارے لوگ دشمن قوتوں سے ملے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کرادوں گالیکن این آراونہیں دوں گا،وزیراعظم کابڑااعلان

08:23 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اپوزیشن کے سارے لوگ دشمن قوتوں سے ملے ہوئے ہیں اور جلسوں کے ذریعے فوج اور عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ وہ مجھ سے انہیں این آر او دینے کو کہیں۔نجی ٹی وی ‘اے آر وائی نیوز’ کے پروگرام ‘دی رپورٹر’ میں میزبانوں صابر شاکر اور چوہدری غلام حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان سب کا زور ہے کہ عمران خان ان کے
کرپشن کو چھوڑ دے اس لیے جمع ہوگئے ہیں تاکہ میں بھی مشرف کی طرح دباؤ میں آکر ان کو این آر او دوں۔ملک میں نئے انتخابات کرادوں گالیکن ان کواین آراونہیں دوں گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے اسحٰق ڈار، شہباز شریف کا بیٹا بھاگا اور نواز شریف کے بیٹے بھی باہر ہیں، ان سے کوئی پوچھتا ہے تو کہتے ہیں ہم برطانوی شہری ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ لندن میں وہ مہنگے ترین علاقے میں موجود ہیں اور اس لیے بھاگے ہیں کیونکہ ان کے پاس جائیداد کا کوئی جواب نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے میرے پیچھے پڑے تھے لیکن اب فوج کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ برٹش ورجن نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ برطانیہ میں ان کی چاروں فلیٹس کی مالکن مریم نواز ہیں اور اس پر کوئی جواب نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پہلے دن سے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور سمجھ رہے تھے کہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہوجائے گی اور اگر دیوالیہ ہوجاتا تو روپے کی قدر 200 یا 250 تک گرجانے تھی لیکن وہ نہیں ہوا۔عمران خان نے کہا کہ پھر کووڈ-19 کا مسئلہ آیا جبکہ شہباز شریف نے 2300 کروڑ روپے نکلا ہے، اور وہ اس لیے واپس آئے تھے کہ کووڈ کی وجہ سے پاکستان بیٹھ جائے گا۔انہوں نے کہ مجھ سے این آر او لینے کی آخری کوشش ایف اے ٹی ایف پر کی اور سمجھا کہ قانون کے لیے میں گھٹنے ٹیک دوں گا جب وہ نہیں ہوا اور قانون سازی ہوئی تو چپ بیٹھے ہوئے باپ بیٹے باہر نکلے

اور ایک دم نظر آیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب ان کا مقصد ہے کہ سارا دباؤ فوج اور عدلیہ پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ عمران خان سے کہیں کہ این آر او دیں۔عمران خان نے کہا کہ میرے پارٹی کے لوگ بھی گھبرا جاتے ہیں کہ جلسہ ہوگیا، جلسہ ایک جمہوری احتجاج ہے، میرے نادان لوگوں سے کہا کہ ان کو کرنے دو۔انہوں نے کہا کہ ان کا جرم ہے کہ 2008 سے 2018 میں پاکستان کا قرض بڑھا جس سے ہمارا اندرونی آدھا سرمایہ چلاجاتا ہے، جب یہ آئے تھےقرض 41 ارب ڈالر تھا اور 10 سال میں 100 ارب ڈالر ہوا اور ہمیں 10 ارب ڈالر دینا پڑا ہے اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض دینا پڑتا ہے۔کراچی واقعے پر ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے اغوا کا سن کر مجھے ہنسی آتی ہے، میں افسوس کے ساتھ اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ سارے دشمن ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے اپوزیشن کے حوالے سے کہا کہ یہ بھارت، اسرائیل اور دشمن کے ساتھ پوری طرح ملے ہوئے ہیں اور امریکا میں بھارتی لابی کے ساتھ ہیں جہاں حسین حقانی اس کا سربراہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں تعریفیں ہورہی ہیں کہ عمران خان کو نکالا جارہا ہے اور نواز شریف کو جمہوریت کا ہیرو بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھارت اور اسرائیل لابی سے ملے گا اور حسین حقانی جیسے آدمی سے ملے گا،

یہ کن لوگوں سے ملتا ہے ان کے بارے میں آئی بی اور آئی ایس آئی کی رپورٹس آتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان تین حصوں میں ٹکڑے ہوں لیکن انہیں فوج سے ڈر ہے، ہمارے 20 فوجی شہید ہوئے، شیعہ سنی علما کو قتل کون کررہا ہے لیکن ہم 3 مہینوں سے تیار بیٹھے ہیں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ فوج اور عدلیہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اپنی دولت اور کرپشن کو چھپایا جائے۔انہوں نے کہا کہ قوم ہمارے ساتھ کھڑی رہے، ہم پوری کوشش کررہے ہیں، پی آئی اے میں آج آپریٹنگ میں منافع آیا ہے، اسی طرح توانائی کے جو معاہدے کیے تھے اس سے ہماری بجلی 25 فیصد مہنگی ہے، بجلی 17 روپے پر بنتی ہے اور 14 روپے پر بیچ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے جو منصوبے انہوں نے لگائے ہیں وہ باہر کے مقابلے میں 40 فیصد مہنگے ہیں، گیس میں 15 سال کا معاہدہ کیا جس کی وجہ سے سستی گیس نہیں خرید سکتے، ان کے گند کی وجہ سے ہمیں مصیبت پڑی ہوئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت میں ہو یا نہ ان چوروں کو واپس آنے نہیں دینا، اگر واپس آئیں گے تو ساری قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں کہ یا یہ بچیں یا پھر پاکستان بچے گا، اس لیے ان سے بات چیت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر