09:34 pm
پاکستان میں لڑکیوں کی شادیاں  اتنی مشکل کیوں؟ 3 اہم وجوہات

پاکستان میں لڑکیوں کی شادیاں اتنی مشکل کیوں؟ 3 اہم وجوہات

09:34 pm


ہمارے مذہب اسلام نے ہمارے لیے زندگی بسر کرنے کے حوالے سے اتنی آسانیاں پیدا کر رکھی ہیں کہ ہم جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ کسی کو مسکرا کر دیکھنا نیکی، کسی سے اچھی طرح بات کرنا ثواب میں شامل، کسی کی مدد کرنے کا اجر۔ لیکن ہمارے معاشرے کے لوگوں نے ہر چیز اس حد تک مشکل بنا دی ہے کہ لوگ سنت کی ادائیگی کے لیے بھی اب کئی دفعہ سوچتے ہیں۔ یونیسیف کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 1 کروڑ سے زائد لڑکیاں ہیں
جن کی عمر 20 سے 35 سال تک کی ہے، اور وہ شادیوں کے انتظار میں ہیں۔ ان میں سے 10 لاکھ لڑکیوں کی شادی کی عمر گزر چکی ہے۔ تنہا رہ جانے والی بیواؤں کی تعداد 60 لاکھ کے قریب ہے جن کی عمریں 30 سے 45 سال ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونے کی 3 اہم وجوہات کیا ہیں؟ 1) سب سے پہلی اور اہم وجہ مالی حالات ہیں، پاکستان میں بہت سے والدین اپنی بچیوں کی شادیاں صرف اس وجہ سے نہیں کر پاتے کہ ان کے پاس اسے جہیز میں

دینے کے لیے سازوسامان نہیں ہے، یا اگر کچھ ہے بھی تو بہت کم ہے، ایسے میں لڑکے والوں کی خواہشات بھی والدین کو پریشان کردیتی ہیں جس کے نتیجے میں وہ اپنی عزت کی خاطر خاموش رہتے ہیں جبکہ گھر بیٹھے بیٹھے ان کی بیٹی کی عمر گزرتی رہتی ہے۔ 2) دوسری وجہ لڑکے کی ماؤں کی بڑھتی امیدیں ہیں، کہ لڑکی شادی کے بعد آفس چھوڑے، گھر کا کام کرے، لڑکی خوبصورت ہو، لڑکی کا خاندان امیر ہو۔ ان وجوہات کی بنا پر بھی بہت سی لڑکیاں اپنے گھروں میں کسی معقول رشتے کی تلاش میں بیٹھی رہ جاتی ہیں۔ 3)تیسری اہم وجہ جس کا پاکستان میں رجحان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے وہ ہے، ہماری میڈیا انڈسٹری۔ ٹیلی ویژن پر اس طرح کے ڈرامے دکھائے جا رہے ہیں

جنہوں نے ہماری آدھی سے زیادہ عوام کی سوچ پر پردہ ڈال دیا ہے، وہ ڈرامے کے ہیرو کو دیکھ کر اپنے ذہن میں کسی نہ کسی کو آئیڈیالائز کرلیتی ہیں اور پھر کسی ایسے شخص کے انتظار میں زندگی گزار دیتی ہیں جن کا شاید کوئی وجود ہی نہیں۔اگر ہم سنت پر عمل کرتے ہوئے چھوٹی سی تقریب اور تھوڑے بہت ضرورت کے سامان کے ساتھ نکاح کی ادائیگی کا رواج قائم کریں تو یہ بہت سے والدین کے لیے خوشی و مسرت کا باعث ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو