02:36 pm
میں کسی غلط کام میں شامل نہیں ،پی ٹی آئی وزیر مشکل میں پھنس گئے ،خاتون نے کیاالزام عائدکردیا؟

میں کسی غلط کام میں شامل نہیں ،پی ٹی آئی وزیر مشکل میں پھنس گئے ،خاتون نے کیاالزام عائدکردیا؟

02:36 pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کو ایک بزرگ خاتون نے درخواست جمع کروائی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ، ان کی اہلیہ اور پنجاب کی وزیر اشفا فتیانہ، ان کے بیٹے احسن اور دیگر 2 افراد پر پولیس اور ریونیو حکام کی مدد سے ایک کنال سے زائد زمین پر قبضے کا الزام لگایا گیا ہے۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کی رہائشی فرحت بیگم کی 
جانب سے 15 اکتوبر کو جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے کی گئی انکوائریز ان کے حق میں تھیں تاہم ملزمان کا اثر و رسوخ ان کی لاکھوں روپےے مالیت کی زمین کی واپسی میں رکاوٹ تھا۔خاتون کی دخواست میں دیگر 2 افراد جن کا نام لیا گیا ہے ان میں سیالکوٹ کے شاہد عباس قریشی اور انہیں کے علاقے کے حاجی شریف صدیقی شامل ہیں۔علاوہ ازیں ایم این اے ریاض فتیانہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے خلاف درخواست کا معلوم ہوا۔انہوں نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ وہ یا ان کے گھر کا کوئی فرد اس معاملے میں ملوث نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اصل میں لاہور میں 2 پارٹیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع ہے اور ان میں سے کوئی بھی ان کا رشتہ دار نہیں ہے‘۔رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ پنجاب میں خواتین کی ترقی کی وزیر اشفا فتیانہ نے کبھی بھی سرکاری دفتر میں کسی کی حمایت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کیوں خاتون نے ان کے اور اہل خانہ کے خلاف نیب میں درخواست بھیجی۔ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ ’میں کسی قسم کے غلط کام یا مجرمانہ سرگرمی میں ہمارے شامل ہونے کی مکمل تردید کرتا ہوں‘۔علاوہ ازیں نیب میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ متعلقہ سیل درخواست میں بیان کیے گئے حقائق کا جائزہ لے گا اور اسی کے تحت انکوائری کا آغاز کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا