03:35 pm
کراچی سے ’را‘ کا جاسوس گرفتار

کراچی سے ’را‘ کا جاسوس گرفتار

03:35 pm


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیڈرل انویسٹی ایجنسی کی طرف سے کراچی میں کی گئی کارروئی میں ’را‘ کا مبینہ جاسوس پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں یہ کارروائی ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی طرف سے عمل میں لائی گئی ، جس کے نتیجے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے لیے کام کرنے والے مبینہ کارندے کو گرفتار کرلیا گیا ، حراست میں لیے گئے ملزم کا نام عبدالجبار بتایا گیا ہے، جس کا تعلق
ایم کیو ایم لندن سے ہونے کا انکشاف ہوا ، جو کراچی میں بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سلیپر سیل کے لیے کام کررہا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم بم تیارکرنے اور جدید ہتھیار چلانے میں مہارت رکھتا ہے ، جب کہ یہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے تربیت حاصل کرنے 4 بار بھارت بھی گیا ، جہاں سے کراچی میں اس کو تمام ہدایات بھارتی شہری محمود صدیقی کی طرف سے دی جاتی تھیں ، جب کہ ملزم عبدالجبار اپنے بھارتی ہینڈلر محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کیا کرتاتھا، جو کہ بعد ازاں شہر قائد میں ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ایجنٹس کو پاکستان سے گرفتار کیا گیا ہو۔ کچھ عرصہ قبل بھی اسی طرح کی ایک کارروائی میں کراچی سے را کے 2 ایجنٹس گرفتار کیے گئے تھے ، بتایا گیا تھا کہ گرفتار ایجنٹ ماجد اور عادل انصاری سرکاری ملازم تھے ،ملزمان کو کراچی میں دہشتگردی کا بڑا ٹاسک ملنا تھا ، کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تینوں دہشت گردوں کو 26 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا 

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے