09:03 pm
چکوال میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ ، چھ افراد جاں بحق

چکوال میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ ، چھ افراد جاں بحق

09:03 pm


چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) چکوال میںسٹرک کے انتہائی افسوسناک حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق چکوال اور پنڈ دادنخان کے سرحدی گائوں سڈھانڈی جانے والی ایک مسافر وین پر ڈمپر الٹ گیا۔مسافر وین میں مجموعی طور پر 11مسافر سوار تھے۔ حادثہ غریب وال کے نزدیک پیش آیا۔ چھ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوںکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے
۔ جبکہ لاشوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ افسوسناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبارہے۔

تازہ ترین خبریں