12:06 pm
پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، آج رات کتنے بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی ؟ جانیں 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، آج رات کتنے بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی ؟ جانیں 

12:06 pm


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، آج رات کتنے بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی ؟ جانیں ۔۔۔ بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ، سیکورٹی خدشات کے باعث کل صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بلوچستان حکومت کی جانب سے کل بروز اتوار کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے صوبائی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے بند کی جائے گی، سروس رات 9 بجے تک بند رہے گی۔ موبائل فون سروس سیکورٹی خدشات کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی خدشات کے باعث بلوچستان حکومت نے اپوزیشن قائدین کے ہوٹل کی سکیورٹی بھی سخت کردی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پی ڈی ایم قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں،

فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کی جارہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں دفعہ 144عائد کی جا رہی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جارہی ہے۔ جلسے کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کے قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں اور سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ قائدین جس ہوٹل میں مقیم ہیں اسے مکمل کارڈن آف کردیا گیا ہے۔ اسی طرح چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کے جلسے سے متعلق انتظامات اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے دفعہ 144نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کے کوئٹہ میں دہشتگردی کے امکانات ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں دہشتگردی تھریٹ کو سنجیدگی سے لے، جلسے کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کے بھی خدشات ہیں۔ جلسے میں آنے والے قائدین اور شرکاء کو چاہیے کہ کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ حکومت شرکاء کو ماسک بھی فراہم کرے گی۔ چیف سیکرٹری نے اپیل کی ہے کہ سکیورٹی خدشات ہیں اس لیے پی ڈی ایم کو چاہیے کہ جلسہ منسوخ کردیں۔
 

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے