12:45 pm
یا اللہ خیر، کوئٹہ جلسے کے آغاز سے کچھ دیر قبل انتہائی تشویشناک خبر آگئی

یا اللہ خیر، کوئٹہ جلسے کے آغاز سے کچھ دیر قبل انتہائی تشویشناک خبر آگئی

12:45 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )یا اللہ خیر، کوئٹہ جلسے کے آغاز سے کچھ دیر قبل انتہائی تشویشناک خبر آگئی ۔۔۔پی ڈی ایم آج کوئٹہ میں بڑا سیاسی شو کرنے جارہی ہے اور اس کیلئے تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے تاہم دعا گو ہوں کوئٹہ اور پشاور کے جلسے خیریت سے ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان دوبارہ منظم ہورہی ہے جسے بھارت کی مدد حاصل ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مشاورت کے لیے تیار ہیں لیکن وہ این آر او پر بات نہیں کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 90 فیصد قوم پاک فوج سے پیار کرتی ہے جبکہ 10 فیصد مایوس لوگ ناکام ہو گئے ہیں۔ شکست خوردہ لوگوں کی اولادیں غیرملکی شہریت اور خود اقاموں پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے جو انٹرویو دیا اس پر آج سیاسی پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی۔ عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ وہ نواز شریف کو واپس لائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ ہوسکتی ہے اور 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھیر دیا جائے گا لیکن میں بتا رہا ہوں کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان پچھتائیں گے کیونکہ سیاست میں مشاورت ختم نہیں ہوتی۔ پیپلز پارٹی بہتر انداز میں کھیل رہی ہے اور ایسا موقع آئے گا کہ پیپلر پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ کچھ معاملات پر متفق نہیں ہو گی، میرے دوست شہباز شریف نے آ کر غلطی کی۔شیخ رشید نے کہا کہ جلسوں سے حکومتیں جاتیں

تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 126 دن دھرنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ پاک فوج اور جمہوری حکومت ایک پیج پر ہے۔ تاہم اداروں سے تصادم سیاست کو تباہ کر دیتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ