07:13 pm
عمران خان اور ان کے سلیکٹرز کو استعفیٰ دینا چاہیے، مریم نواز

عمران خان اور ان کے سلیکٹرز کو استعفیٰ دینا چاہیے، مریم نواز

07:13 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ کے جلسہ عام میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کرنا ہو گی اور ووٹ کو عزت دینا ہوگی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے بعد سلیکٹڈ عمران خان اور ان کے سلیکٹرز کو اِس تاریخی ناکامی پر استعفیٰ دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےکچھ طلبہ جنہیں پنجاب میں ن لیگ کے دور حکومت میں
اسکالرشپ دی گئیں تھیں، جتنے بچے مجھے پنجاب کے عزیز ہیں، اتنے ہی بلوچستان کے بچے عزیز ہیں لیکن اب پنجاب حکومت نے بلوچستان کےچھ سو بچوں کے اسکالر شپ ختم کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک صحافی نے بلوچی لباس پہننے پر سوال کیا تو اس کا جواب ہے کہ میں نے بلوچی لباس اس لیے پہنا ہے کہ مجھے جتنی محبت پنجاب کی عوام سے ہے، اس سے زیادہ بلوچستان کی عوام سے ہے۔لیگی نائب صدر نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کا مقدمہ بھی جلسہ عام میں رکھا

اور کہا کہ یہاں سے نوجوانوں کو اٹھایا جاتا ہے اور ان کی مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں، اسٹیج پر ایک بچی سے ملی جس کے تین جوان بھائیوں کو گھروں سے اٹھالیا گیا اور اب ان کا کچھ پتہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جیل میں ڈالا، میرے والد کو قید کیا، میری والدہ کا انتقال ہوا لیکن میری آنکھوں میں آنسو نہیں آئے مگر اس بچی کی داستان سن کر میرے آنکھ میں آنسو آئے، خدا کے قہر کو آواز نہ دو اور ہوش کے ناخن لو، اپنے لوگوں سے سوتیلے پن کا سلوک نہ کرو
 

تازہ ترین خبریں