07:31 pm
 اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی پشت پناہی سے دستبراد ہوجائے تو آنکھوں پر بٹھائیں گے،فضل الرحمان

اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی پشت پناہی سے دستبراد ہوجائے تو آنکھوں پر بٹھائیں گے،فضل الرحمان

07:31 pm


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ صوبوں کے حصوں میں کمی کا کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہیں ہو گا۔کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ س حکومت کے پاس حکمرانی کا قانونی جواز تو پہلے بھی نہیں تھا اور جسٹس فائز عیسی کے ریفرینس کی منسوخی کے فیصلے کے بعد جعلی حکمران اپنا اخلاقی جواز بھی کھو بیٹھے ہیں
۔فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج بھی اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی پشت پناہی سے دستبراد ہوجائے تو ان کو اپنی آنکھوں پر بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن عجیب بات ہے کہ میں جرم کروں تو سزائے موت کا حق دار بنوں اور یہ پاکستان کے ایسے مالک ہیں کہ یہ عوام کو جانور سمجھیں اور ان کا خیال ہے کہ ان کے سامنے جو چارہ ڈالیں وہ تسلیم کریں گے تو ہمیں یہ رویہ قبول نہیں ہے۔انہوں ںے کہا کہ جعلی حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک مزید زور پکڑے گی۔

این آر او کی ضرورت ہمیں نہیں اب انہیں ہے۔ عمران خان اب کس بنیاد پر کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں

تازہ ترین خبریں