10:00 pm
پاکستان نے زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں سے لیس جہاز کی تعمیر کا آغاز کردیا،دفاعی میدان میں بڑی خوشخبری

کراچی(ویب ڈیسک ) پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا، جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ تعمیر کے آغاز کی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع تقریب کے مہمان خصوصی تھے،
 
وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔ ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع کا کہنا تھا کہ بہترین کوالٹی، کم لاگت اور انتہائی کم مدت میں جہاز کی تعمیر اہم کامیابی ہوگی۔ منصوبہ پاکستان اور ترکی کے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بحری جہاز کی مقامی سطح پر تعمیر خوش آئند ہے، منصوبے سے جہاز سازی کی صنعت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جہاز کی تعمیر سنہ 2024 میں مکمل ہو جائے گی، جہاز کی بیڑے میں شمولیت سے امن و استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

 سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو سینیٹ الیکشن کےلئے اہل قراردیدیا

بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کاسینیٹ کا معرکہ متحد ہوکرلڑنے پر اتفاق

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا

خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع :احتساب عدالت کا نیب جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

عوام نااہل لیگ اور درباریوں کی خفیہ ووٹنگ پرخوشی سمجھتے ہیں، شہبازگل

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑا اعلان کردیا

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول

سپریم کورٹ کی رائے :الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز سے متعلق مشاورتی اجلاس آج ہو گا

انتخابی مہم ختم:سینیٹ الیکشن کا میدان کل سجے گا