10:19 am
بڑھتی مہنگائی۔۔۔ وزیراعظم کی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، کون کون ان اور کون آؤٹ ہونےوالا ہے ، عوام کیلئے بڑی خبر

بڑھتی مہنگائی۔۔۔ وزیراعظم کی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، کون کون ان اور کون آؤٹ ہونےوالا ہے ، عوام کیلئے بڑی خبر

10:19 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں اور بہتر حکمرانی کے حصول کے لئے وزیر اعظم عمران خان چند بڑے سربراہوں کو ہٹاکر اہم ارکان میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں کچھ اہم تبدیلیاں بھی ممکن ہیں جہاں محکموں میں ہٹائے جانے اور اس میں ردوبدل کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔کہا جارہا ہےکہ حکومت کے اندر کچھ طاقتور حلقے معاشی کارکردگی خصوصاً کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے انتظام پر ناراض ہیں۔
گندم اور چینی کے طویل بحران کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے حکومت پر دباؤ ڈالا لیکن متعلقہ اقتصادی وزارتوں نے اہم فیصلے لینے میں زیادہ وقت لیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اب حکومت اس نتیجے پر پہنچ رہی ہے کہ معاشی محاذ پر نئے چہرے لانے کیلئے اس کے پاس کوئی دوسرا آپشن باقی نہیں بچا ہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت وفاقی کابینہ میں کلیدی تبدیلیوں کے سلسلے میں پچھلے دو دنوں سے افواہوں کی لپیٹ میں ہے۔

ایک وفاقی وزیر نے تبصرہ کیا کہ انہوں نے اس کے بارے میں کچھ نہیں سنا لیکن ایک بات کی تصدیق کی کہ پچھلے کچھ دنوں سے کھانے پینے کی اشیا پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دباؤ بڑھا ہے۔سابق مشیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر اعظم کے موجودہ معاون خصوصی برائے محصولات وقار مسعود کےبارے میں کہا جارہا ہے کہ انہیں اہم عہدے تفویض کئے جاسکتے ہیں ۔تاہم ترین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا لیکن جب پی ٹی آئی کی قیادت والی حکومت نے ان سے کہا تھا کہ وہ موجودہ حکومت میں شامل ہوجائیں لیکن شوکت ترین نے حکومت میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت ان کے خلاف چار مقدمات زیر التوا تھے۔

وزارت داخلہ ، توانائی اور دیگر سے متعلق کچھ اور تبدیلیاں آئندہ چند روز میں ہونے کا بھی امکان ہے۔ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہر مہینے بعد کچھ رپورٹرز انھیں فون کرکے وفاقی کابینہ میں کلیدی تبدیلیوں کے بارے میں پوچھتے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ گورننس بہتر بنانے کے مطالبے میں اضافہ ہوا ہے لہٰذا کچھ وزراء/ مشیر ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے دباؤ محسوس کرسکتے ہیںلیکن انہوں نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں سے متعلق کوئی خاص بات نہیں سنی۔
 

تازہ ترین خبریں

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا

 اقوام متحدہ کو ٹیکس اصلاحات، منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کرنے ہوں گے ۔ عمران خان

اقوام متحدہ کو ٹیکس اصلاحات، منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کرنے ہوں گے ۔ عمران خان

کورونا وائرس ۔۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ڈبلیو ایچ اونے پاکستان کو ایمبولینس، گاڑیوں، موٹر سائیکلز، تشخیصی آلات کا تحفہ دے دیا۔

کورونا وائرس ۔۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ڈبلیو ایچ اونے پاکستان کو ایمبولینس، گاڑیوں، موٹر سائیکلز، تشخیصی آلات کا تحفہ دے دیا۔

 میراج طیاروں کو پاک فضائیہ کا حصہ بنے 50 سال مکمل ہوگئے۔ گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد

میراج طیاروں کو پاک فضائیہ کا حصہ بنے 50 سال مکمل ہوگئے۔ گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ اسلام آباد سے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ اسلام آباد سے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

 سرکاری سرپرستی میں دھاندلی ثابت ہوگئی وزیراعظم استعفے دیں ۔ نیئر بخاری

سرکاری سرپرستی میں دھاندلی ثابت ہوگئی وزیراعظم استعفے دیں ۔ نیئر بخاری

 آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےعراقی وزیردفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےعراقی وزیردفاع کی ملاقات

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرا ر

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرا ر

حلقہ این اے 75دھاندلی کیس، ڈی سی ڈسکہ اورڈی پی او کو معطل کرنےکا فیصلہ

حلقہ این اے 75دھاندلی کیس، ڈی سی ڈسکہ اورڈی پی او کو معطل کرنےکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

 نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا