12:45 pm
پاکستان میں کرونا کیسز میں بے پناہ اضافہ ، علاقے سیل کیے جانے لگے

پاکستان میں کرونا کیسز میں بے پناہ اضافہ ، علاقے سیل کیے جانے لگے

12:45 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، شہر کے مختلف سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کردی گئیں، ان تمام گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، کچھ سیکٹرز میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد مختلف سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹرایف الیون میں گلی
نمبر 46 اور23 ، آئی ایٹ ٹو، تھری اور فور سیکٹر کی 3 گلیاں مکمل سیل کی گئی ہیں۔ اسی طرح آئی ٹین ٹو اور جی الیون ٹو کی3 گلیاں سیل کی گئی ہیں۔ جبکہ دو نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مختلف گلیاں بھی سیل ہوں گی۔ ان تمام گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 832 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 ہو گئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 9 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی مجموعی تعداد 8300 ہوگئی ہے۔ ملک بھر کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی مجموعی تعداد 8300 ہوگئی، کورونا سے اب تک 5111 ڈاکٹر متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کورونا متاثرین میں 929 نرسز بھی شامل ہیں۔ دستاویزکے مطابق کورونا وائرس نے اب تک 88 ہیلتھ ورکرز کی جانیں لی ہیں، متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں سے 7964 صحتیاب ہوچکے ہیں، سب سے زیادہ سندھ میں 34 ہیلتھ ورکرز وفات پاچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں 21، پنجاب میں 14 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار چکے،

بلوچستان کے 8، اسلام آباد کے 5 ہیلتھ ورکرز وفات پاچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے 3 اور گلگت بلتستان کے بھی 3 ڈاکٹر جاں بحق ہوئے۔اس وقت227 ہیلتھ ورکرز گھروں و دیگر جگہوں پر آئیسولیشن میں ہیں،اس وقت 21 ہیلتھ ورکرز ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

 نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں  یہ خبرپڑھ لیں

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں یہ خبرپڑھ لیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کامیاب،5 ماہ میںکتنے اکاؤنٹس کھلے؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کامیاب،5 ماہ میںکتنے اکاؤنٹس کھلے؟

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کو کہاں پہنچا دیاگیا؟ کارکنوں کیلئے بڑی خبر

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کو کہاں پہنچا دیاگیا؟ کارکنوں کیلئے بڑی خبر

اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز

اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز