02:10 pm
پاور ڈویژن میں 30کھرب روپے کے غلط استعمال کا انکشاف، یہ رقم کہاں گئی ؟جان کر عوام کے ہوش اڑ جائیں گے

پاور ڈویژن میں 30کھرب روپے کے غلط استعمال کا انکشاف، یہ رقم کہاں گئی ؟جان کر عوام کے ہوش اڑ جائیں گے

02:10 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو پاور ڈیژن کی جانب سے تقریباً 30 کھرب روپے کے پبلک فنڈز کے استعمال میں غلطیاں ملی ہیں، جس میں بڑی بےضابطگیاں، بدانتظامی، غلط استعمال اور غبن شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 20-2019 کی کے لیے اپنی آڈٹ رپورٹ جسے تقریباً 8 ماہ کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کے سامنے پیش کیا گیا، اس میں اے جی پی نے موجودہ صورتحال، نظم و نسق کی کمی اور کمزور مالی اور انتظامی کنٹرول کے تحت شعبہ توانائی کے استحکام پر سوالات بھی اٹھائے۔واضح رہے
کہ یہ آڈٹ مالی سال 19-2018 کے لیے مالیاتی اکاؤنٹس کی بنیاد پر تھا جبکہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تحت پہلا سال تھا۔خاص طور پر ملک کے اعلیٰ آڈیٹر نے پاور ڈویژن اور ان سے منسلک محکموں کے اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 318 کیسز کی نشاندہی کی، جس میں 29 کھرب 65 ارب مالیت کے عوامی فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔اپنے اہم نتائج میں اے جی پی کا کہنا تھا کہ 107 ارب روپے سے زائد کی 64 بے ضابطگیاں بجلی کے سازو سامان کی خریداری، سول اور الیکٹرکل ورکس، کنسلٹنسی سروسز اور معاہدے کی بدانتظامی سے متعلق ہے۔50 کیسز میں اے جی پی نے 25 کھرب روپے سے زائد کی
وصولیوں پر روشنی ڈالی اور 64 ارب سے متعلق آڈٹ شدہ اداروں کے داخلی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے 108 دیگر کیسز کی نشاندہی کی۔اس کے علاوہ مزید 50 کیسز میں 184 ارب روپے سے متعلق ریگولیٹری قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا گیا جبکہ 21 کیسز میں دھوکا دہی، غبن، غلط استعمال اور چوری کی وجہ سے 4 ارب روپے سے زائد کا نقصان رپورٹ ہوا۔4 دیگر کیسز میں کمشرل بینکوں کے ساتھ اکاؤنٹس کے نظم و نسق کے باعث ایک ارب 20 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں جبکہ ہیومن ریسورس ریگولیٹریز سے متعلق 26 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے 21 کی نشاندہی کی گئی۔ان اہم حقائق میں اے جی پی نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوش (ٹی اینڈ ڈی) نقصانات کم کرنے میں پاور ڈسٹریبوشن کمپنیز (ڈسکوز) کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔اس میں کہا گیا کہ ڈسکوز کو مالی سال 18-2017 میں 18.3 فیصد
( 13 روپے 6 پیسے فی ایک فیصد نقصان کی شرح پر) ٹی اینڈ ڈی نقصانات کے حساب سے 240 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، جو سال 19-2018 میں 15 روپے 18 پیسے فی ایک فیصد نقصان پر 17.7 فیصد ٹی اینڈ ڈی نقصان کے حساب سے 276 ارب روپے تک بڑھ گیا، اس کا مطلب یہ تھا کہ اگرچہ اس سال تکنیکی نقصان میں 0.6 فیصد کی معمولی کمی حاصل ہوئی لیکن اس نے ٹیرف اضافے کو ختم کردیا۔علاوہ ازیں چونکہ ریگولیٹر نے صارفین کے ٹیرف کے لیے 15.8 فیصد نقصانات کی لاگت لگائی، ڈسکوز کو صارفین سے اس طرح کے زائد نقصان کی لاگت کی وصولی کے بعد بھی ان دو برسوں میں 72 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔آڈٹ میں یہ بتایا گیا کہ طریقہ کار کے تحت فیلڈ اسٹاف نے مٹیریل (سامان) کی اکاؤنٹنٹ نہیں کی اور اس کی وجہ سے لیکیج اور نقصان کے لیے مواقع بڑھ گئے، کئی رپورٹ میں فیڈرز کی بحالی اور نگرانی کا ذکر کیا گیا تھا جو آباد نہیں تھے
جس کے نتیجہ فیڈر نقصانات کے ناقص انتظام کی صورت میں نکلا۔اس کے علاوہ کیش ریکنسلیشن اور ریونیو کلیکشن کے اہم شعبوں میں انٹرنل کنٹرول غیراطمینان بخش رہا جبکہ لاہور اور پشاورت کی ڈسکوز میں پینشن کی ادائیگیوں میں دھوکا رہی اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ریونیو فراڈ کی بھی نشاندہی کی گئی۔اے جی پی کا کہنا تھا کہ (پاور ڈویژن میں) انٹرنل آڈٹ ہونے کے باوجود بار بار بے ضابطگیوں کی تکرار نے اس کے مؤثر ہونے پر سوالیہ نشان بنا دیا۔

تازہ ترین خبریں

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

’’ اب حکومت بڑا  این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

’’ اب حکومت بڑا این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار