04:50 pm
چودھری پرویزالٰہی نے گند م کی نئی امدادی قیمت کو مسترد کردیا

چودھری پرویزالٰہی نے گند م کی نئی امدادی قیمت کو مسترد کردیا

04:50 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے گندم کی امدادی قیمت کے حکومتی فیصلے کو مستردکردیا ہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے ای سی سی کے فیصلے کے تحت گندم کی امدادی قیمت 1400 سے بڑھا کر 1600 روپے فی من کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت میں صرف 200 روپے بڑھانا کسانوں کے ساتھ مذاق ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا
کہ فی من گندم کی کم از کم قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ اگر کاشتکار کو ریلیف نہ ملا تو وہ گندم کے بجائے دوسری فصلیں اگانے پر مجبور ہوگا جس سے ملک میں گندم کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کی خاطر آئندہ فصل کیلئے امدادی قیمت میں 200 روپے اضافہ کرکے اسے 1400 سے بڑھا کر 1600روپے فی چالیس کلو گرام (من) مقرر کرنے کی منظوری دیدی تھی۔