06:16 am
پورے پاکستان میں مسلسل کتنے روز آقا کریم ﷺ کی آمد کا جشن منانے کا فیصلہ ؟

پورے پاکستان میں مسلسل کتنے روز آقا کریم ﷺ کی آمد کا جشن منانے کا فیصلہ ؟

06:16 am



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانے کا اعلان کردیا گیا ، ہفتہ عشق رسولﷺ12سے18ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نبی آخرالزماں ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اورخاکوں کے معاملہ پر وزیر مذہبی امور کی طرف سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا ، 
اور انہوں نے ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ، جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق دیگر صوبے بھی ہفتہ عشق رسولﷺمنائیں گے۔ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے آپ ﷺ کی شان میں گستاخی اور خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ،وزیر اعظم عمران خان گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر مسلم حکمرانوں کو خطوط بھی لکھیں گے ، تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط تحریر کیے جائیں گے ، جن میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی جائے گی۔