12:25 pm
#HBDMaryamNawaz ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

#HBDMaryamNawaz ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

12:25 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنی 47 ویں سالگرہ منا ہی ہیں۔لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعے کے باعث مریم نواز کی سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں ہیں۔مریم نواز 28اکتوبر 1973 میں پیدا ہوئیں، 2013 میں اپنے والد میاں نواز شریف اور بعد ازاں ضمنی انتخابات میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی انتخابی مہم بھی چلائی۔مریم نواز 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں 127 اور پی پی 173 سے مسلم لیگ نون  کی
جانب سے امیدوار تھیں تاہم عدالت سے نااہل ہونے کے بعد وہ الیکشن نہیں لڑسکیں۔مریم نواز چئیر پرسن آف شریف ٹرسٹ، شریف میڈیکل سٹی اور شریف ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کےعہدوں پر بھی فائز رہیں۔مریم نواز 1992 میں کیپٹن (ر) صفدر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ٹوئٹر پر لیگی کارکنان اپنی لیڈر کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور اسی مناسبت سے ایک ٹرینڈ بھی ’#HBDMaryamNawaz‘ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں شامل ہے۔مذکورہ ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کے چاہنے والے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور اُن کی یادگار تصویریں بھی شیئر کررہے ہیں۔ایک صارف نے مریم نواز کی بچپن کی تصویر شیئر کی، تو دوسری جانب دیگر لیگی کارکنان کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ ماضی میں لی گئی یادگار تصویریں بھی شیئر کررہے ہیں۔مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی تصویریں شیئر کیں اور بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’آج اس بہادر خاتون کی سالگرہ ہے جس نے پاکستان کے لوگوں کوخوف کی زنجیریں توڑنا سکھایا، اسے ڈرایا ،دھمکایا گیا مگر وہ سوائے اللہ کی ذات کے کسی سے نہیں ڈرتی۔‘ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ’میں کہہ سکتی ہوں کہ پاکستان کو مریم نواز کی صورت میں مستقبل کی لیڈر مل گئی۔ مستقبل کی وزیراعظم کو سالگرہ مبارک۔‘ایک اور ٹوئٹ میں حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ پارٹی ورکرز نے مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب کا خاص اہتمام کررکھا تھا تاہم گزشتہ روز پشاور دھماکے کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری