12:41 pm
راولاکوٹ ،مقبوضہ کشمیر پر ’’27اکتوبر ‘‘کے بھارتی قبضہ کے 73سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا

راولاکوٹ ،مقبوضہ کشمیر پر ’’27اکتوبر ‘‘کے بھارتی قبضہ کے 73سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا

12:41 pm

جامعہ پونچھ راولاکوٹ میںمقبوضہ کشمیر پر ’’27اکتوبر ‘‘کے بھارتی حملے اور غاصبانہ قبضہ کے 73سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا ۔وائس چانسلر پروفیسر’’ایمریٹس‘‘ڈاکٹر محمد رسول جان (پرائیڈ آف پرفارمنس ،ستارہ امتیاز)کی قیادت میں واک بھی کی گئی ۔جس میں رجسٹرار ڈاکٹر عدنان ادریس ،
ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈانیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار حسین کٹھو،ڈین بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز ڈاکٹر امتیاز حسین،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر امتیاز احمد سمیت جامعہ پونچھ کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ فیکلٹی آف ایگریکلچر کے سبزہ زار میں واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے وائس چانسلر نے مقبوضہ کشمیر پربھارتی جا رحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت نے نہ صرف غاصبانہ قبضہ کیاہوا ہے بلکہ اس نے مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کیلئے آباد کاری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تا کہ و ہ ریفرنڈم میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر سکے یہ ایک سنگین نوعیت کا معاملہ ہے جبکہ اس پوری صورتحال پر اقوام عالم نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ اقوام عالم میں ہماری بات بھی مانی جا ئے تو اس کیلئے ہمیں اپنے آپ کو مضبوط بنانا ہو گا۔دنیا میں ہماری بات اسی صورت مانی جائے گی جب ہم مضبوط ہونگے ۔تحریک آزادی کشمیر کیلئے اور کشمیری عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچانے اور اسے سمجھانے کیلئے ہمیں اپنے اقدامات کو مربوظ انداز میں آ گے بڑھانا ہو گا ۔ہمارا تعلق چاہے کسی شعبہ سے بھی ہو ہم نے اس تحریک کو زندہ رکھنے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔میڈیا کو استعمال کرتے ہو ئے دنیا کو سمجھانا ہوگا کہ اصل ایشو کیا ہے ۔اس موقع پر فرانس میں گستا خانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے توہین آمیز بیانات کی بھی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی ۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ