02:44 pm
حکومت نے کتنے بھارتی جاسوس رہاکردئیے ۔۔شہراقتدارسے بڑی خبرآگئی

حکومت نے کتنے بھارتی جاسوس رہاکردئیے ۔۔شہراقتدارسے بڑی خبرآگئی

02:44 pm

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے اپنی سزا پوری کرنے والے  5 بھارتی جاسوسوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیج دیا۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ لاہور جیل میں قید 3 بھارتی مجرم اور کراچی جیل کے ایک مجرم  کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی، جیل میں 
موجود بھارتی قیدی اپنی سزا پوری کر چکے، قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں، سزا پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دی جانے والے حقوق کی خلاف ورزی ہے، قیدیوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دہشت گردی اور جاسوسی میں ملوث بھارتی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، 8 بھارتی شہریوں کی رہائی کی لیے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی، وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ 5 بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر 26 اکتوبر 2020 کو رہا کردیا گیا۔بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ مزید 3 شہری بھی سزا پوری کرنے کے باوجود جیل میں ہیں، ایک بھارتی شہری سزا پوری کرنے کے باوجود واپس نہیں جانا چاہتا تھا لیکن اسے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے جواب دیا کہ بھارت کے 3 مزید قیدیوں کی حد تک ہدایات لے کر بتاتا ہوں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ جب سزا مکمل ہو گئی تو آپ کیسے ان کو مزید رکھ سکتے ہیں؟۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے جواب دیا کہ کچھ قیدیوں کا معاملہ ریویو بورڈ کے پاس ہے۔ عدالت نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب سزا مکمل ہوگئی تو ریویو بورڈ درمیان میں کہاں سے آگیا؟ اگر انہوں نے سزا مکمل کر لی ہے تو ان کو واپس بھیج دیں۔عدالت نے 4 بھارتی شہریوں کو رہا کرنے سے متعلق ایک درخواست نمٹا دی، کیس کی مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین خبریں

مون سون کے اس طرح کے سپیل آتے رہتے ہیں ،اسلام آباد میں کلائوڈ برسٹ نہیں ہوابلکہ ۔

مون سون کے اس طرح کے سپیل آتے رہتے ہیں ،اسلام آباد میں کلائوڈ برسٹ نہیں ہوابلکہ ۔

نور مقدم قتل کیس ۔۔۔!!! ملزم نے بالآخرسب کچھ اُگل دیا ، خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

نور مقدم قتل کیس ۔۔۔!!! ملزم نے بالآخرسب کچھ اُگل دیا ، خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کردیں،مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کردیں،مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو  خبردار کردیا

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو خبردار کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم