10:54 am
پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیرِاعظم عمران خان بری

پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیرِاعظم عمران خان بری

10:54 am

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کر دیا۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا۔ عدالت کی جانب سے دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقدمے کے دیگر ملزمان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی شامل ہیں تاہم صدارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث ان پر مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین بھی مقدمے میں ملزم نامزد ہیں۔۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعظم عمران خان کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر تحریری دلائل جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹے اور بےبنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، نہ ہی کسی گواہ نے ان کے خلاف بیان دیا، یہ سیاسی مقدمہ ہے جس میں سزا کا کوئی امکان نہیں اس لیے انہیں بری کیا جائے۔ پراسیکیوٹر نے عمران خان کے وزیرِ اعظم بننے سے قبل درخواست کی مخالفت کی تھی جبکہ وزیرِ اعظم بننے کے

بعد حمایت کر دی اور کہا کہ اگر عمران خان کو بری کر دیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ سیاسی طور پر بنایا گیا مقدمہ ہے جس سے کچھ نہیں نکلنا اور صرف عدالت کا وقت ضائع ہو گا۔ عمران خان اس مقدمے میں اشتہاری رہ چکے ہیں اور وہ بریت سے قبل ضمانت پر تھے

تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس ۔۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ڈبلیو ایچ اونے پاکستان کو ایمبولینس، گاڑیوں، موٹر سائیکلز، تشخیصی آلات کا تحفہ دے دیا۔

کورونا وائرس ۔۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ڈبلیو ایچ اونے پاکستان کو ایمبولینس، گاڑیوں، موٹر سائیکلز، تشخیصی آلات کا تحفہ دے دیا۔

 میراج طیاروں کو پاک فضائیہ کا حصہ بنے 50 سال مکمل ہوگئے۔ گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد

میراج طیاروں کو پاک فضائیہ کا حصہ بنے 50 سال مکمل ہوگئے۔ گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ اسلام آباد سے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ اسلام آباد سے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

 سرکاری سرپرستی میں دھاندلی ثابت ہوگئی وزیراعظم استعفے دیں ۔ نیئر بخاری

سرکاری سرپرستی میں دھاندلی ثابت ہوگئی وزیراعظم استعفے دیں ۔ نیئر بخاری

 آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےعراقی وزیردفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےعراقی وزیردفاع کی ملاقات

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرا ر

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرا ر

حلقہ این اے 75دھاندلی کیس، ڈی سی ڈسکہ اورڈی پی او کو معطل کرنےکا فیصلہ

حلقہ این اے 75دھاندلی کیس، ڈی سی ڈسکہ اورڈی پی او کو معطل کرنےکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

 نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟