06:31 am
وزیر اعظم عمران خان کو صبح سویرے بڑی خوشخبری مل گئی

وزیر اعظم عمران خان کو صبح سویرے بڑی خوشخبری مل گئی

06:31 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خوشیاں ہی خوشیاں ، وزیر اعظم عمران خان کو صبح سویرے بڑی خوشخبری مل گئی ۔۔۔ پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر کی گئی۔ انسداد
دہشت گردی عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو اب سنا دیا گیا ہے۔پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ جج راجا جواد عباس نے سنایا ہے۔ ۔اے ٹی سی نے عمران خان کی بریت کی درخواست منظورکرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کر دیا ہے۔سرکاری وکیل کی جانب سے بھی وزیراعظم عمران خان کی درخواست کی حمایت کی گئی تھی۔عدالت نے عمران خان کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،علیم خان ، جہانگیر ترین، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنما شامل ہیں۔ اس سے قبل عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔یاد رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔