12:01 pm
آدھی خبر سن کر خوش نہ ہوں ، PTVحملہ کیس ، وزیر اعظم بری مگر شاہ محمود، اسد عمر ، پرویز خٹک پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

آدھی خبر سن کر خوش نہ ہوں ، PTVحملہ کیس ، وزیر اعظم بری مگر شاہ محمود، اسد عمر ، پرویز خٹک پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

12:01 pm


اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعظم کی مقدمہ سے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد تین روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو بری جب کہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے
میں کہا ہے کہ صدر مملکت کو استثنیٰ حاصل ہے اس لیے ان کی حد تک تو کیس نہیں چلایا جائے گا لیکن مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان جن میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، اور علیم خان سمیت دیگر شامل ہیں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر تحریری دلائل جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹے اور بےبنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، نہ ہی کسی گواہ نے ان کے خلاف بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جس میں سزا کا کوئی امکان نہیں اس لیے وزیراعظم عمران خان کو بری کیا جائے۔ پراسیکیوٹر نے عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل درخواست کی مخالفت کی تھی جب کہ وزیراعظم بننے کے بعد حمایت کر دی اور کہا کہ اگر عمران خان کو بری کر دیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ سیاسی طور پر بنایا گیا مقدمہ ہے جس سے کچھ نہیں نکلنا اور صرف عدالت کا وقت ضائع ہو گا۔ خیال رہے کہ عمران خان اس مقدمہ میں اشتہاری رہ چکے ہیں اور اس وقت ضمانت پر ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین بھی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ملزم نامزد ہیں۔ یاد رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا!  پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا! پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

 وزیراعظم عمران خان(آج)  کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان(آج) کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر  حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے  نیاپنڈوراباکس کھول دیا

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

 سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

شہر پر سموگ کے خطرات منڈلانے لگے، اگلا مہینہ بھاری پڑسکتا ہے

شہر پر سموگ کے خطرات منڈلانے لگے، اگلا مہینہ بھاری پڑسکتا ہے

وہ ملک جس کے وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اتنی طویل تقریر کی کہ خود بھی پسینہ پسینہ ہوگئے

وہ ملک جس کے وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اتنی طویل تقریر کی کہ خود بھی پسینہ پسینہ ہوگئے

2روز بعد ہی نئی نویلی دلہن نے طلاق مانگ لی،لیکن کیوں؟وجہ ایسی کہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

2روز بعد ہی نئی نویلی دلہن نے طلاق مانگ لی،لیکن کیوں؟وجہ ایسی کہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی