07:52 am
پاکستان میں کورونا کیسز میں بے پناہ اضافہ ، کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

پاکستان میں کورونا کیسز میں بے پناہ اضافہ ، کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

07:52 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں کورونا کیسز میں بے پناہ اضافہ ، کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ۔۔۔محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کیس میں اضافے کے پیش نظر کل بروز جمعہ سے جزوی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری صحت محمد عثمان نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 فیصد سے بڑھنے پر پابندیاں لگیں گی، لاہور اور راولپنڈی میں مریضوں کی تعداد 2 فیصد سے زیادہ ہے۔ 
محمد عثمان کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر بروز جمعہ سے لاہور کے شاپنگ مال، دکانیں اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند ہوا کریں گے، تفریحی پارک شام 6 بجے بند ہوں گے جب کہ شادی ہالز کا وقت پہلے ہی رات 10 بجے تک ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق ادویات کی دکانوں، بیکریوں اور دودھ دہی کی دکانوں پر نہیں ہو گا۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول (این سی او سی) نے بھی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔