01:11 pm
وفاقی وزیرنے خیبرپختونخواجاناتھا،سٹاف نے پروٹوکول کے لیے خط  گلگت بلتستان کی حکومت کو لکھ دیا

وفاقی وزیرنے خیبرپختونخواجاناتھا،سٹاف نے پروٹوکول کے لیے خط گلگت بلتستان کی حکومت کو لکھ دیا

01:11 pm

زلفی بخاری کے سٹاف کی فاش غلطی،دورہ چترال کے لیے گلگت بلتستان حکومت کوخط لکھ دیا لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے چترال کا دورہ کرنا تھا لیکن پروٹوکول اور دیگر انتظامات حاصل کرنے کیلئے ان کے سٹاف نے ایسی فاش غلطی کر دی کہ جان کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا ممکن نہیں رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق سید ذوالفقار عباس بخاری نے 28 اکتوبر کو چترال کا دورہ کرنا تھا
جس کیلئے ان کے سٹاف کی جانب سے پروٹوکول اور دیگر انتظامات کیلئے خط لکھا گیا لیکن یہاں پر دلچسپی سے بھر پور عمل یہ ہے کہ یہ خط خیبرپختون خواہ حکومت کی بجائے گلگت بلتستان کی حکومت کو لکھ دیا گیا ، چترال درحقیقت خیبر پختون خواہ کے زیر انتظام آتا ہے ۔خط میں تاریخ اور آمد کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 28 کی صبح دس بجے زلفی بخاری ہیلی کاپٹر کے ذرعیے اسلا م آباد سے چترال کیلئے روانہ ہو ں گے
اور وہ ڈیڑھ گھنٹے میں 11 بج کر 30 منٹ پر چترال میں لینڈ کریں گے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی رات وہیں گزار یں گے اور پھر اگلے روز 29 اکتوبر کو یعنی آج وہ واپسی کیلئے چترال سے ہیلی کاپٹر پر دوپہر تین بجے اوڑان بھریں گے اور ساڑھے چار بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ زلفی بخاری کی آمد کے انتظام و انصرام کیلئے ان کے پرسنل سٹاف آفیسر میاں عثمان علی شاہ ایک روز قبل 27 اکتو بر کو چترال پہنچیں گے ۔یہ خط صدر پاکستان کے پرنسپل سیکریٹری ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری ، چیف سیکریٹری گورنمنٹ آف گلگت بلتستان ، انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان ، ڈپیوٹی کمشنر گلگت بلتستان ،
سپریٹنڈنٹ پولیس گلگت بلتستان کو بھیجا گیاہے ۔یہاں پر دلچسپ امر یہ ہے کہ جب یہ خط سینئر صحافی سلیم صافی کی نظروں سے گزارا تو انہوں نے اسے ٹویٹر پر جاری کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ ” پہلے تو "ریاست مدینہ" کے"امیر المومنین"کے لاڈلےکا ”VVIP “پروٹوکول ملاحظہ کریں اور پھر ان کی وزارت کا حالت زار۔ ان کے سٹاف کو یہ پتہ نہیں کہ چترال گلگت بلتستان کا نہیں بلکہ پختونخوا کا حصہ ہے۔ تبھی تو میں کہتا ہوں کہ اس وقت ملک پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہوئے لوگ حکمران ہیں۔“

تازہ ترین خبریں

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے  کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

 بلاول حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

بلاول حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

لیگی رہنمائوں پر حملہ :واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی

لیگی رہنمائوں پر حملہ :واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی

چھٹی کے دن خوفناک دھماکا،بچوں سمیت متعددافرادبارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

چھٹی کے دن خوفناک دھماکا،بچوں سمیت متعددافرادبارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

گوادر میں پاک فوج کی گاڑی پرحملہ ،جوانوں کی شہادت کی اطلاعات

گوادر میں پاک فوج کی گاڑی پرحملہ ،جوانوں کی شہادت کی اطلاعات

اگر یہ کوئی ثابت کردے میں سیاست چھوڑدوں گا وزیراعظم عمران خان کی تقریرپررحمان ملک نے کھلاچیلنج دیدیا

اگر یہ کوئی ثابت کردے میں سیاست چھوڑدوں گا وزیراعظم عمران خان کی تقریرپررحمان ملک نے کھلاچیلنج دیدیا