04:59 pm
ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے: ترجمان پاک فوج

ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے: ترجمان پاک فوج

04:59 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔ راولپنڈی میں پرس بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے، یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو جنیوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،
پاکستان کے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ایک موقع دیتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کے ابھی نندن کے رہا کرنے کے فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا۔ ایسے منفی بیانے قومی سلامتی پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں،  ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی افسوسناک ہے ۔ یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت میں گھس کر ان کو دھول چٹائی ،
پاکستان کو فتح نصیب ہوئی لیکن منفی بیانیہ بھارت کی شکست اور اس کی ہزیمت کو کم کرنے میں مدد دے رہا ہے ۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گزشتہ روز یہ بیان دیا تھا کہ ایک چیز واضح ہے کہ ابھی نندن پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا بلکہ اس نے پاکستان پر حملہ کیا تھا۔ ایاز صادق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ابھی نندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کی ابھی نندن سے متعلق میٹنگ بلائی جو تاخیر کا شکار ہوئی، وزیراعظم کی کیا سوچ تھی وہ کس سے اور کس ملک سے ڈکٹیشن لے رہے تھے؟
نہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم مودی سے براہ راست رابطے میں تھے، کیا ان پر کوئی ایسا دبائو تھا جوہم سے شیئر کرنا مناسب نہیں سمجھا؟ ایاز صادق نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ کے توسط سے کہلوایا کہ ابھی نندن کو فوری رہا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ابھی نندن کی رہائی کا فیصلہ سراسر غلط تھا، اس فیصلے کی کیا منطق تھی یہ اُن کے سوا پاکستان میں کوئی نہیں جانتا۔

تازہ ترین خبریں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کیساتھ کیا ہوا ۔۔ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی 

پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کیساتھ کیا ہوا ۔۔ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی 

پی آئی اے کے متعلق ایک اور خوشخبری ۔۔۔ 25 اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟؟ سب کو ہے انتظار

پی آئی اے کے متعلق ایک اور خوشخبری ۔۔۔ 25 اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟؟ سب کو ہے انتظار

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دئے گئے ساڑھے 3 سو ارب روپوں کے ساتھ کیا ہوا ؟؟ انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دئے گئے ساڑھے 3 سو ارب روپوں کے ساتھ کیا ہوا ؟؟ انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی