02:39 pm
سندھ میں کرونا وائر س سے گھروں میں ہلاکتوں کے کیسز میں اضافہ

سندھ میں کرونا وائر س سے گھروں میں ہلاکتوں کے کیسز میں اضافہ

02:39 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر گھروں میں ہلاکتوں کے کیسز تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ  اکتوبر کے 29 روز میں گھروں میں 24 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ستمبر میں صرف 10 افراد گھروں میں کورونا کے باعث 
جاں بحق ہوئے تھے، اکتوبر کے 29 روز میں اسپتالوں میں 80 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا۔ستمبر میں 91 افراد اسپتالوں میں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے،کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔