03:01 pm
سکول کھلے ہیں لیکن نہیں معلوم کہ کب دوبارہ بند ہوجائیں۔ وزیر تعلیم

سکول کھلے ہیں لیکن نہیں معلوم کہ کب دوبارہ بند ہوجائیں۔ وزیر تعلیم

03:01 pm


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیںکہ تعلیم کو کرونا وائرس نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ طویل بندش کے بعدسکول دوبارہ کھلے ہیں لیکن معلوم نہیں کب دوبارہ بند کرنے پڑیں گے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے طلبہ میں مفت ٹیبلیٹس کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں 
نے کہا کہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور سہولیات نہیں مگر 6 فیصد علاقوں میں سب ہے، سکول بند ہوئے تو ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکیں گے۔سعید غنی کا کہنا تھا 30 سے زائد نئے سکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائیگا، جو این جی اوز ہمارے ساتھ تعلیم کیلئے کام کرنا چاہیں وہ آگے بڑھیں۔