03:33 pm
دو آزاد امید وار ق لیگ میں شامل ہو گئے

دو آزاد امید وار ق لیگ میں شامل ہو گئے

03:33 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دو آزادامیدواروں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کااعلان کردیا ۔ جڑانوالہ اور وہاڑی سے تعلق رکھنے والی دو شخصیات نے چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کرکے باضابطہ طور پر ق لیگ کی حمایت کااعلان کیا۔ س موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کو ایک نظریہ پر متفق ہونا ہوگا، تبھی
مسلمانوں کو دنیا میں اپنا مقام حاصل ہوگا۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے، دنیا کو اسلاموفوبیا سے نکلنا ہوگا۔چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ دنیا کا امن اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی قائم رہ سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دروازے ہر محب وطن اور عوام کی خدمت کرنے والوں کیلئے کھلے ہیں۔ پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے ہم اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ملاقات میں نبی احمد جٹ، رائے عثمان جٹ، سمیرا ساہی اور رانا آصف پومی بھی موجود تھے۔