04:26 pm
وزیراعظم کا بلوچستان کےلئے پیکج کااعلان

وزیراعظم کا بلوچستان کےلئے پیکج کااعلان

04:26 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی بلوچستان کے لئے جامع پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ 24 جولائی 2020 کو ہونے والی قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کے پس منظر میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں  
وفاقی وزراء کے علاوہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی۔اجلاس کو جنوبی بلوچستان، خصوصاً خضدار، آوران، چاغی، خاران، واشک، لسبیلہ، گوادر، پنجگور اور تربت کے پسماندہ اضلاع کے لیے تجویز کردہ ترقیاتی پیکج کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس کے علاوہ جنوبی بلوچستان کے لیے سڑکوں، توانائی، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم، تعلیم، صحت، زراعت، مویشی، ماہی گیری اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی