04:46 pm
برطانیہ اس تاریخ کو نواز شریف کو واپس پاکستان کے حوالے کرنے والا ہے مسلم لیگ (ن) کےلئے پریشان کن خبر آگئی

برطانیہ اس تاریخ کو نواز شریف کو واپس پاکستان کے حوالے کرنے والا ہے مسلم لیگ (ن) کےلئے پریشان کن خبر آگئی

04:46 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ برطانیہ 15جنوری سے پہلے ہی نوازشریف کو پاکستان واپس بھیج دے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھا کہ اس ضمن میں کچھ حدود اور قیود ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ مت مخالف اپوزیشن کے 
اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کو بات کرنے کا پتا نہیں ہے۔انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ حکومت مخالف بیانیہ بناتے ریاست ہی کیخلاف شروع ہو گئے ہیں۔ لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے من گھڑت بیانیہ بنایا۔ انہوں نے جس میٹنگ کا ذکر کیا، میں بھی اس میں موجود تھا۔ میٹنگ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے مودی سرکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان نے بھارت میں گھس کر مارا تھا۔ بھارت دوبارہ ایسی حرکت کرے گا تو دوبارہ گھس کر ماریں گے۔