05:46 pm
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

05:46 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی حکومت نے FATF کی ایک اور شرط پوری کردی ہے۔ اب اکائونٹ کھلوانے سے پہلے اکائونٹ ہولڈر کو مالی ، سماجی حیثیت اور ذرا ئع آمدن کی تفصیلات بتانا ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی ٹارگٹس کو حاصل کرنے کےلئے منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کے خدشات کو ختم کرنے کےلئے
بینکوں کے لیے اکاؤنٹ ہولڈرز کی سماجی اور مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کی چھان بین لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے وزارت کے سیکریٹری، پبلک سیکٹر اداروں اور محکموں کے سربراہان کے دستخط کے بغیر چیکس کے ذریعے بینک سے رقوم نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔تمام ادائیگیاں اب چیک کی صورت میں ہوں گی۔ جنوری 2021ء سے وزارتوں اور محکموں کے لیے بینکوں سے رقوم نقدی کی صورت میں جاری نہیں ہوں گی۔