07:08 am
فیاض چوہان کاانٹرویوکرنابھارتی چینل کومہنگاپڑ گیا

فیاض چوہان کاانٹرویوکرنابھارتی چینل کومہنگاپڑ گیا

07:08 am

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے انڈین چینل کے شو میں بھارتی میجر کی بولتی بند کر دی جب کہ بھارتی چینل نے اپنے میجر کی بے عزتی ہوتے دیکھ کر پاکستان کے رکن پنجاب اسمبلی کا مائیک ہی بند کر دیا۔لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارتی چینل نے منتیں کر کے وقت لیا تھا 
اور طے پایا تھا کہ مائیک بند نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دو بھارتی طیارے گرانے اور بھارت کے اسکواڈرن لیڈر ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجنے کی بات پر اینکر اور میجر گورو آریا کی بولتی بند ہو گئی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت نے عمران خان کی منتیں کر کے ابھی نندن کو واپس لیا تھا، اسکی واپسی پر بھارتی عوام کو عمران خان کی مورتی بناکر پوجنا چاہیے۔