11:36 am
دورہ چترال ، زلفی بخاری کے ہیلی کاپٹر کا خرچ کہاں سے ادا کیا گیا ؟ وفاقی وزیرنے خودہی بتادیا

دورہ چترال ، زلفی بخاری کے ہیلی کاپٹر کا خرچ کہاں سے ادا کیا گیا ؟ وفاقی وزیرنے خودہی بتادیا

11:36 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دو روز قبل چترال کا دورہ کیا جہاں وہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر گئے جس کے بعد اس کے اخراجات کے بارے میں سوالات اٹھائے جارہے تھے تاہم اب زلفی بخاری خود میدان میں آ گئے ہیں اور بیان جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنے دورہ چترال کے دوران سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کے استعمال
کی سختی سے تردید کی ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ذاتی خرچ پر 30ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے سلسلہ میں آفیشل دورہ پر چترال گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کی یہ سرمایہ کاری ریجن کا نقشہ تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔یاد رہے کہ اس حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ زلفی بخاری نے دورہ چترال کا کرنا تھا لیکن پروٹوکول کیلئے ان کے سٹاف کی جانب سے خط گلگت بلتستان کی حکومت کو لکھ دیا گیا تھا جبکہ چترال خیبرپختون خواہ کے زیر انتظام ہے ۔