11:49 am
جشن میلادالنبیؐ کے موقع پرحکومت نے قیدیوں کوبڑی خوشخبری سنادی

جشن میلادالنبیؐ کے موقع پرحکومت نے قیدیوں کوبڑی خوشخبری سنادی

11:49 am


اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومتِ پاکستان نے عیدِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔وزارتِ داخلہ نے وفاقی کابینہ اور صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد اس ضمن میں صوبوں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔مراسلہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمر قید 
کے تمام قیدیوںکی 30 دن کی سزا معاف کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عورتوں اور 65 سال یا اس سے زائد عمر کے قیدیوں کی بھی 30 دن کی سزا معاف کی گئی ہے۔