10:23 pm
ن لیگ اختلافات کا شکار ، سابق وفاقی وزیر کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ن لیگ اختلافات کا شکار ، سابق وفاقی وزیر کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

10:23 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے اختلاف کھل کر سامنے آگئے ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ن لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حالیہ جلسے میں سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کو نہ بلائے جانے پر کیا ، اس حوالے سے باضابطہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا
، بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیکریٹری سابق وزیراعظم جنرل شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد ثناء اللہ زہری کو جلسے میں بلانے سے انکار کردیا تھا ، اور موقف اختیار کیا کہ ثناء اللہ زہری پچھلے اڑھائی سال سے ملک میں موجود نہیں، اس بناء پر وہ پی ڈی ایم کے جلسے کا حصہ نہیں بن سکتے۔ دوسری طرف فوج مخالف بیانیہ کی وجہ سے پارٹی قیادت کو خدشہ ہے کہ مسلم لیگ ن تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گی ، سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کہتے ہیں

کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اس وقت اداروں کے درمیان بات چیت کی باتیں کرنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ان کی جماعت سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا بیانیہ لے کر آگے بڑھی تو مسلم لیگ ن 3 حصوں میں تقسیم ہوجائے گی ، نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا خیال ہے کہ اگر موجودہ حکومتی ڈھانچے کو نہ گرایا گیا اور حکومت اپنی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہوگئی ، مہنگائی پر قابو پانے کے بعد عوامی حمایت بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو اگلے الیکشن میں ان کو ہرانا ناممکن ہوجائے گا ، اور اگر فوج کی موجودہ قیادت کا تسلسل برقرار رہا تو ہمیں سازشوں اور اپنے

غیرملکی آقاؤں کی مدد سے بنائے گئے ہر منصوبے میں ناکامی ہوگی ، کیوں کہ پاکستان کے عوام عمران خان کو بے شک برا بھلا کہہ سکتے ہیں لیکن وہ پاکستان،اس کی فوج اور نظریے کے خلاف ایک لفظ سننے کو تیار نہیں ، جس کے بعد ووٹ تو دور کی بات ہے بلکہ انہیں ہر گلی اور محلے میں بہت شدید عومی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ، جس کی بناء پر ان کا گھروں سے نکلنا بھی مشکل ہوجائے گا۔
 

تازہ ترین خبریں

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں