11:02 am
صبح صبح افسوسناک خبر،17پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

صبح صبح افسوسناک خبر،17پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

11:02 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں مزید17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار823 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ33ہزار970 ہوگئی ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں میں27 ہزار 665 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور12 ہزار592 ایکٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک میں 3 لاکھ14ہزار555کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد12 ہزار 592ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار970ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 4 ہزار271، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار851، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار564، بلوچستان 
میں 15 ہزار920، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار133 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 362 اور سندھ میں 2 ہزار627 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 277، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 151، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 92 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان