01:12 pm
گلگت بلتستان کوملک کاپانچواں صوبہ بنانے کااعلان،ملک دشمنوں کے ہوش اڑ گئے

گلگت بلتستان کوملک کاپانچواں صوبہ بنانے کااعلان،ملک دشمنوں کے ہوش اڑ گئے

01:12 pm


گلگت (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج اس اہم موقع پر میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ہم گلگت بلتستان کو 5 واں صوبہ بنا رہے ہیں اور اس کا فیصلہ اقوام متحدہ  کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت کیا ہے۔ آنے والے وقت میں آپ دیکھیں گے کہ کس کی ٹانگیں کاپنتی ہیں اور کس کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے اور یہ قوم دیکھے گی۔وزيراعظم عمران خان آج یکم نومبر بروز اتوار کو ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے، جہاں انہوں نے آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کو 5 واں صوبہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم صوبے کیلئے مراعات اور پیکیج کا اعلان الیکشن کے باعث ابھی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کی خواہش تھی کہ میں یہ اعلان کروں۔ ہم نے گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی افواج اور انٹیلی جنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا اگر آج آئی ایس آئی اور پاکستان فوج نہ ہوتی تو ملک کا دفاع ممکن نہ تھا، مجھے آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف کی سیلیکشن پر فخر ہے ، اگر یہ چور آج ان کے خلاف بول رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ لوگ ٹھیک ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔ پاکستان کیلئے مضبوط فوج کا ہونا بہت ضروری ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان ان چور ڈاکوؤں کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ انہوں نے عدلیہ پر حملہ کیا۔ جب ان کے خلاف فیصلے آتے ہیں تو یہ عدلیہ بری ہے اور حق میں فیصلہ آئے تو عدلیہ اچھی ہے۔ یہ لوگ فوج پر پریشر ڈال رہے ہیں تاکہ ان کے کیسز معاف کردیئے جائیں اور ہم ان کے دباؤ میں آجائیں، مگر میرے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہوگا، جو ریاست کے ادارے ہیں، اب انہیں میں خود دیکھوں گا، جو اس ملک اور ریاست کے طاقت ور ادارے ہیں تاکہ قانون اور حق کی بالا دستی ہو۔واضح رہے کہ اپنے دودرے کے دوران عمران خان دنيا کے 2 بلند ترين مقامات نانگا بربت اور ہمالیہ نیشنل پارک بھی جائيں گے۔ یہ دونوں نیشنل پارکس ساڑھے 4 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان دورے کے دوران پارکس میں انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو حکام کی جانب سے درختوں اور جنگلی حیات کی حفاظت پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔وہ گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان اور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم گلگت بلتستان آمد پر وزیراعظم عمران خان حکام کے ہمراہ دیامیر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیں گے۔واضح رہے کہ گلگت کا 73 واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب جوٹیال میں آرمی ہیلی پیڈ پر منعقد کی جائے گی۔ تقریب کے دوران جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔ عوام کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی شو اور پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

قوم کا ایک ایک پیشہ بچانا حکومت کا فرض ہے، وزیراعظم شہبازشریف

قوم کا ایک ایک پیشہ بچانا حکومت کا فرض ہے، وزیراعظم شہبازشریف

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر