01:49 pm
غداری کے بینر لگانے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ویڈیو وائرل

غداری کے بینر لگانے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ویڈیو وائرل

01:49 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) جس دن سے نیشنل اسمبلی میں ن لیگی راہنما ایاز صادق نے ریاستی بیانیہ سے ہٹ کر بات کی اور ابھی نندن والے معاملے کو متنازعہ بنایا اس پر انڈین میڈیا تو شور مچا ہی رہا ہے تاہم وطن پاکستان کے طول و بلد سے بھی غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔اس بیان کے آفٹر شاکس میں کئی ن لیگی سینئر راہنما بیانیے کا وزن اٹھانے سے معذرت کرتے ہوئے پارٹی سے 
الگ ہوتے جا رہے ہیں۔ تاہم ایاز صادق ابھی بھی اپنی بات پر ڈٹا ہوا ہے کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔ایاز صادق کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی آیااور کئی ٹرینڈ بھی وائرل ہو۔اس حوالے سے ملک کے ساتھ غداری کی دو درخواستیں بھی متعلقہ اداروں کو جمع کرائی گئیں تاکہ ایاز صادق کے خلاف غداری کا کیس بنایا جا سکے۔ مگر ایک اور انہونی یہ ہوئی کہ لاہور میں ایاز صادق کے حلقے میں نامعلوم افراد نے گزشتہ روز بینر اور فلیکس لگا دیے جس پر اسے غدار اور انڈین ایجنٹ کا نام دیا گیا تھا۔ کسی بھی شخص نے وہ بینر لگانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ن لیگ میں اس حرکت پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تاہم پنچاب حکومت نے متعلق ادارے کو تفتیش کرنے کا حکم دے دیا کہ پتا لگایا جائے کہ یہ بینر کس نے لگائے۔ تاہم ادھر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ٹرینڈ کر رہی ہے۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور کے علاقے میں سڑک کے کنارے ایک چنگ چی بینروں سے بھرا ہوا ہے اور ویڈیو بناتا ہوا شخص چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ دیکھیں یہ بینر لگانے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ وہ ایک ادھیڑ عمر شخص کو ویڈیو میں دکھاتا اور کہتا ہے کہ یہ ولیم بھٹی ہے اور یہ علیم کا خان کا آدمی ہے۔ساتھ ہی ویڈیو بنانے والا شخص اسے کہتا ہے کہ آپ کو شرم نہیں آتی آپ پاکستان کی سڑکوں پر مودی کی تصویریں اور ہندوستان کے جھنڈے لگا رہے ہو اور ایاز صادق کو غدار کہہ رہے ہو۔اس پر سامنے والا شخص چپ چاپ کھڑا رہتا ہے۔لوگ ادھر ادھر سے گزر رہے ہیں اور کچھ لوگ خاموشی سے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بندہ ردعمل نہیں دیتا۔

تازہ ترین خبریں

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب