05:39 pm
یہ وہی تحریک ہے جس کی بنیاد1937 میں قائد اعظم نے  آ ل انڈیا مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے نام سے رکھی تھی

یہ وہی تحریک ہے جس کی بنیاد1937 میں قائد اعظم نے آ ل انڈیا مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے نام سے رکھی تھی

05:39 pm




لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ٹائیگر فورس کے مقابلے میں شیر جوان موومنٹ کا آغاز کردیا ۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے ہیڈآفس میں منعقدہ تقریب میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے شیر جوان موومنٹ کا آغاز کیا۔ شیر جوان موومنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شیر جوان تحریک شروع ہونے سے قبل ہی مقبولیت حاصل کرچکی ہے، ہزاروں طلباء اس تقریب میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن ہمارے پاس جگہ نہیں تھی کیونکہ ہمارے لیے ہماری زمین تنگ کردی گئی ہے، کے پی کے
سے طلباء کے شکوے آ رہے تھے کہ انہیں مدعو کیوں نہیں کیا گیا لیکن ہمیں اگر کسی بڑی جگہ یہ تقریب کرنا پڑتی تو ہمیں اجازت نہ ملتی، خیبرپختون خواہ کے بچوں سے وعدہ ہے کہ میں خود کے پی کے آ کر اس تحریک کا وہاں بھی آغاز کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا نام ’’ شیر جوان‘‘ نیا ہے لیکن یہ تحریک 83 سال پہلے 1937 میں قائداعظم محمد علی جناح نے آل انڈیا مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے نام سے شروع کی تھی، جس نے تحریک پاکستان میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا تھا ۔ کلکتہ میں نوجوان طلباء سے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم نے کہا تھا نئی نسل کے نوجوانو! آپ میں سے اکثر اقبال اور جناح بنیں گے، مجھے پورا یقین ہے کہ قوم کا مستقبل آپ جیسے مضبوط ہاتھوں میں رہے گا۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ اس تحریک کے نام پر اعتراضات کیے جاتے ہیں کہ اس میں شیر جوان مرد و عورت کی تفریق ہے، ایسا بالکل نہیں ہے، شیر جوان لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہے اور یہ تحریک پاکستان کےنوجوانوں کو ان کے حقوق کا احساس دلانے اور شعور بیدار کرنے کی تحریک ہے، پاکستان کو نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کا مقصد یاد کروانے کی تحریک ہے، پاکستان کے نوجوان کو اقبال کا شاہین بنانے کی تحریک ہے، آپ سب کو مادر ملت کا پیغام سمجھانے کی تحریک ہے، آپ سب کو آئین کا مطلب سمجھانے کی تحریک ہے، پاکستان کے نوجوانوں جمہوری نظام کی اہمیت سمجھانے کی تحریک ہے۔ یہ مستقبل کے رہنما بنانے کی تحریک ہے ۔ پاکستانکے نوجوانوں کو ہائبرڈ نظام کے خطرات سمجھانے کی تحریک ہے ۔ آپ کی جو امیدیں جو ڈگمگا رہی ہیں، خواب جو ٹوٹ رہے ہیں ان امیدوں کو بکھرنے اور خوابوں کے ٹوٹنے سے بچانے کی تحریک ہے ۔ انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچو جانتے ہو ناں کہ غلامی کتنی بڑی سزا ہے، غلامی سے بڑی کوئی سزا نہیں ہے، غلامی وہ بلا ہے جو انسانوں سے بات کرنے کی آزادی چھین لیتی ہے یہ وہ زنجیر ہے جو آپ کو طاقور کے سامنے جھکنے پر مجبور کرتی ہے، غلامی وہ پردہ ہے جو ہمارے ذہنوں پر ڈال دیا جاتا ہے تاکہ ہمیں سچائی اور حق کا راستہ نظر نہ آئے، تاکہ آپ غلط کو غلط نہ کہہ سکیں، آپ اپنا حق نہ مانگ سکیں ، آپ اپنے حقوق پر خاموش ہو جائیں، آپ کا حق بھیک کی طرح دیا جائے، اور آپ کو وہی حق دیا جائے جو طاقتور کی مرضی ہو، اور اگر کوئی حق مانگے تو اسے کالے پانیوں کی سزا دی جائے ۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے