03:19 pm
پنجاب کے 830 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

پنجاب کے 830 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

03:19 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کیلئے830 مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق830مقامات میں 1416 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 3ہزار332افراد رہائش پذیر ہیں۔لاہور کے 435 مقامات سیل کیے گئے ہیں۔ بہاولپور37، بھکر35 اور چینوٹ کے7 مقام مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کیے گئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان17، فیصل آباد34، گوجرانوالہ14، گجرات29، جہلم8، قصور3، ملتان44،
روالپنڈی47، ساہیوال 16 اورسرگودھا کے 24 مقامات سیل کیے گئے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 283نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق لاہورمیں116، راولپنڈی37، وہاڑی5، بہاولپور33، بھکر2، خوشاب4، ملتان31، سرگودھا10، مظفرگڑھ5،سیا لکوٹ2، گوجرانوالہ2، اٹک5، خانیوال3، ٹوبہ 7، فیصل آباد7، ساہیوال 2، حافظہ آباد2 اور ڈیرہ غازی خان میں 6کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چنیوٹ، ننکانہ، قصوراور رحیم یارخان میں ایک ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا۔پنجاب میں کورونا کےمجموعی کیسز کی تعدادایک لاکھ 4ہزار554ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 365 اموات ہو چکی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔این سی او سی کے مطابق

ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو