06:15 pm
ایوان صدر مظفرآباد میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے شاندار محفل میلاد کا انعقاد، خواتین کی بڑی تعداد میںشرکت

ایوان صدر مظفرآباد بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ایک شاندار محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بیگم زہرہ مسعود خان نے کہا کہ ہمارے ایمان کی بنیاد ہی محبت اور ادب رسولؐ پر قائم ہے اور اگر محبت رسولؐ اور آداب رسالتؐ میں فرق آئے
تو یہ ہمارے ایمان کا خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر ایک سازش اور منصوبہ بندی کے ذریعے مسلمانوں کی سب سے برگزیدہ ہستی حضور نبی کریم کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سازش کے توڑ کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے اخلاق و کردار کے ذریعے یہ ثابت کریں کہ ہم نبی مہربان کے حقیقی پیروکار اور چاہنے والے ہیں جنہوں نے ہر قسم کے حالات میں صبرو تحمل کا وہ اعلیٰ معیار دیا جسکی نظیر پوری اسلامی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ سے ایک مسلمان کی محبت و عقیدت کا معیار یہ ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کی طرف سے جو پیغام لے کر آئے اس پر ہم کتنا عمل کرتے ہیں اور خود نبی اکرمؐ نے زندگی کی تمام شعبوں کے حوالے سے جو جو ہدایات دیں ہماری زندگیاں کتنی ان ہدایات اور احکامات کے مطابق ہیں۔ بیگم زہرہ مسعود خان نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی حیات طیبہ اور ان کی زندگی کی روشنی میں دین اسلام کے تمام احکامات کی کامل پیروی ہی حضورؐ سے ہمارے تعلق اور محبت کی دلیل ہے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ