10:40 pm
سردی آ نہیں رہی سردی آ گئی ہے۔۔کراچی والوں کیلئے بری خبر۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات میں موسم سرد اور صبح میں خنک رہ رہا ہے، نومبر کا معمول کا اوسط درجہ
حرارت 16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، یوں آج معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سردی بڑھنے لگی ہے۔ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسم جزوی ابرآلود ہے۔ملک کے بیشترحصوں میں درجہ حرارت میں کمی آنے لگی ہے، ملک کے شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدت بڑھنے سے لوگ موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

خیبرپخونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں سے آتی یخ بستہ ہوائوں نے میدانی علاقوں میں موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ