02:10 pm
افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید

افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید

02:10 pm


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے ملحقہ پا افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پا ک فوج کے ایک جوان کو شہید کردیا ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر قائم چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ منزکئی سیکٹر ژوب بلوچستان میں کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ
فائرنگ سے ایف سی کا 22 سالہ جوان نائیک فخر عباس شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ مسلسل اٹھاتا رہا ہے، سرحد کے آر پار دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مؤثر بارڈر منیجمنٹ ضروری ہے۔