06:54 am
’’آپ ہماری جماعت میں شامل ہو جائیں ‘‘

’’آپ ہماری جماعت میں شامل ہو جائیں ‘‘

06:54 am

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ سے اہم ملاقات ،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف علی زرداری کا اہم پیغام پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت 
کی باقاعدہ دعوت دی۔ جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ سے انکی رہائش گاہ پراہم ملاقات کی اس موقع پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے ممبر میر ریاض شاہوانی بھی موجود تھے۔ ملاقات دونوں رہنماوں نے سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیااس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف علی زرداری کا خصوصی پیغام جنرل (ر)عبدالقادربلوچ کوپہنچایااورانہیں باقاعدہ طور پرپارٹی کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ نے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ وہ سات نومبر کو اپنے ساتھیوں سے مشاورتی اجلاس میں اس حوالے سے رائے لیں گے اورصلاح مشوہ کرنے کے بعداپنے حتمی فیصلے سے انہیں آگاہ کریں گے۔