11:42 am
سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کرلی

11:42 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کو نیب کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا۔ میر شکیل الرحمان پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے 54 پلاٹوں پر غیر قانونی رعایت حاصل کرنے کا الزام عائد تھا۔ آج میر شکیل الرحمان کی
ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔میر شیل الرحمان کی 10کروڑ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ 15 اکتوبر کو احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمن کو جوہر ٹاو ن میں غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں نامزد نواز شریف کو عدالت پیش ہونے کیلئے
ایک ماہ کی مہلت دے دی جبکہ ریفرنس میں گرفتار ملزم میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع کی تھی۔ ۔نیب استغاثہ کے مطابق بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف نے من پسند فرد کو نوازنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اختیارات کا کثرت سے غلط استعمال کیا گیا، انہوں نے بادشاہی طرز حکمرانی سے بطور چیئرمین ایل ڈی اے قانون کی دھجیاں اڑا تے ہوئے ملزم میر شکیل الرحمن کو غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کئے۔ ریفرنس میں میر شکیل الرحمن پر الزام ہے کہ انہوںنے اس وقت کے وزیراعلی نواز شریف کی ملی بھگت سے ایک ایک کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کئے، ایک ہی علاقے
​​​​​​​ میں پلاٹ حاصل کرنا ایگزمپشن پالیسی 1986ئ کی خلاف ورزی ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے مزید کہا کہ ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کر لیں، ملزم میر شکیل نے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروائے۔

تازہ ترین خبریں

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے  پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ:  جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ: جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر  نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب

سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو وکلا چیمبرز گرانے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو وکلا چیمبرز گرانے سے روک دیا

جامشورو: کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق

جامشورو: کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق

وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے