08:59 am
پاکستان میں افسوسناک سانحہ ، بس کھائی میں جا گری ، کئی افراد جاں بحق متعدد زخمی ، اضافے کا خدشہ

پاکستان میں افسوسناک سانحہ ، بس کھائی میں جا گری ، کئی افراد جاں بحق متعدد زخمی ، اضافے کا خدشہ

08:59 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں افسوسناک سانحہ ، بس کھائی میں جا گری ، کئی افراد جاں بحق متعدد زخمی ، اضافے کا خدشہ ۔۔۔ مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بانڈہ کے مقام پر مسافر جیپ کھائی میں جاگری، حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے، مسافر جیپ مانسہرہ کے علاقے دال بنی سے شنکیاری جارہی تھی۔ ریسکیو حکام کا کہناہے
کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں شکار ہونے والی مسافر وین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔