02:10 pm
30 سال پرانہ جوڑا پہنا! باپ کی زندگی بھر کی کمائی سے بنا کھانا کھا کر مزاق بنانے کے رواج کو ختم کریں۔۔۔

30 سال پرانہ جوڑا پہنا! باپ کی زندگی بھر کی کمائی سے بنا کھانا کھا کر مزاق بنانے کے رواج کو ختم کریں۔۔۔

02:10 pm

نکاح جہاں دو دلوں کو جوڑتا ہے وہیں یہ دو خاندانوں کو مضبوط کرتا ہے، یہ سنت انتہائی آسانی سے ادا ہو سکتی ہے لیکن لوگوں نے اسے بے حد مشکل بنا رکھا ہے۔ اگر ہم اپنے معاشرے میں ہونے والی شادیوں کو دیکھیں تو یقیناً حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکیں، لوگ اپنے بچوں کی شادیوں پر لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کر دیتے ہیں، کئی فضول رسمیں اب معاشرے کا حصہ بن چکی ہیں، اس پر سسرال والوں کے لیے مہنگے مہنگے تحائف اور پھر لاکھوں کا جہیز۔ اور پھر بات آتی ہے
شادی کے کھانے کی، لوگوں کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ یہ کسی باپ کی زندگی بھر کی کمائی کا کھانا ہے، وہ اس میں جی بھر کے نقص نکالنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ اگر کسی غریب یا سفید پوش آدمی کی 3 یا اس سے زائد بیٹیاں ہیں تو وہ اسی غم میں مبتلا رہے گا کہ اس کا فرض کیسے ادا کرے؟ کورونا وائرس کے باعث دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن تھا جس میں ہمارا ملک بھی شامل تھا، اس لاک ڈاؤن سے کئی لوگوں نے صحیح معنی میں فائدہ اٹھایا۔ کئی لوگوں نے اپنے بچوں کی

شادیاں انتہائی سادگی سے کیں۔ کیا ہم یہ رواج قائم نہیں رکھ سکتے؟ انتہائی سادگی سے شادی کرنا، اس کا سب سے بڑا فائدہ متوسط طبقے کو ہوگا، اس سے ان کا بھرم بھی رہ جائے گا اور فرض کی خوش اسلوبی سے ادائیگی بھی ہوجائے گی۔ تاہم جو لوگ باآسانی لاکھوں کا خرچہ افورڈ کر سکتے ہیں، اگر وہ سادگی سے شادی کریں گے تو ان کی بچائی گئی رقم ان کے مستقبل میں کام آسکتی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر ایسی کئی مثالیں ہمارے سامنے آئی ہیں، جس میں کئی لوگوں نے بہت سادگی سے نکاح کیا۔ ایسی ہی ایک مثال 'زہرا' اور ان کے شوہر کی ہے۔ زہرا نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی شادی کو انتہائی سادگی سے سرانجام دیا۔ انہوں نے نکاح پر اپنی

والدہ کے ولیمہ کا جوڑا پہنا جو کہ 30 سال پرانہ تھا، جبکہ انہوں نے اپنا میک اپ اپنی دو سہیلیوں سے کروایا۔ تقریب میں 20 افراد سے بھی کم لوگوں نے شرکت کی جو کہ ان کے خاندان والے ہی تھے۔ کھانا بھی بالکل سادہ تھا۔ جبکہ خاندان کے متعدد افراد جنہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا یا جو نہیں آسکے تھے انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے تقریب کا لطف اٹھایا اور دونوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے دیکھا۔ یہ ایک بہترین مثال ہمارے سامنے موجود ہے۔ لوگوں کو چاہیئے کہ شادیوں پر فضول خرچہ کرنے کے بجائے اس پیسے کو کسی نیک کام میں لگایا جائے اور سنت کو سنت کی طرح ادا کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے  پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ:  جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ: جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر  نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب

سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو وکلا چیمبرز گرانے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو وکلا چیمبرز گرانے سے روک دیا

جامشورو: کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق

جامشورو: کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق

وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے

وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر آج اہم پریس بریفنگ دیں گے

وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر آج اہم پریس بریفنگ دیں گے

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان