12:25 pm
سیاسی ، مذہبی اورآزادی پسند جماعتوںنے یکطرفہ بھارتی اقدامات کو متفقہ طورپر مسترد کردیا

سیاسی ، مذہبی اورآزادی پسند جماعتوںنے یکطرفہ بھارتی اقدامات کو متفقہ طورپر مسترد کردیا

12:25 pm

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںو کشمیر میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے نہتے کشمیریوں پر بدترین ظلم و تشدد ، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور مقبوضہ علاقے کو تقسیم کیئے جانے کے خلاف مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں، آزادی پسند تنظیموں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کا اہم اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہوا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام یکطرفہ اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق سے ماوراء قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاگیا۔ اجلاس میں کہا گیا کے ریاست جموں وکشمیر ایک وحدت اور اکائی ہے جموںوکشمیر کے ڈیڑھ کروڑ عوام ہی اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں بھارت کو کوئی اختیارنہیں ہے کہ وہ کشمیری عوام پر طاقت اور جارحیت سے فیصلے مسلط کرے۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی یونین ٹیریٹرزی میں تقسیم ،ریاستی شناخت کے خاتمے ، ریاست کے مسلم تشخص پر منصوبہ بند حملوں ، سٹیٹ سبجیکٹ کی منسوخی اور لاکھوں بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل کے اجراء جیسے بد نیتی پر مبنی اقدامات کو بھارتی حکمرانوں کی اسلام ، کشمیر اور انسان دشمنی قراردیتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری عوام ان فسطائی ہتھکنڈوں کی ہرممکن مزاحمت کریں گے ۔ اجلاس میں کشمیری نوجوانوں کے مسلسل قتل عام، گرفتاریوں، گھروں اور معیشت پر بھارتی حملوں کو کھلی دہشتگردی قراردیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایشیاء واچ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے فیصلہ کیاکہ 19 نومبر کو لالچوک اپر اڈہ مظفر آباد میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے سیاسی مستقبل کے تعین کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے استصواب رائے کا مطالبہ کرنے کیلئے ایک احتجاجی دھرنادیاجائے گا اورحق خودارادیت ریلی نکالی جائے گی ۔ اجلاس میں حکومت پاکستان سے کہاگیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق حل کیلئے سیاسی اور سفارتی سطح پر اپنی کوششوںمیں تیزی لائے اور دنیا بھر میں بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کرے۔اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمن، چیئرمین پاسبان حریت جموںو کشمیرعزیراحمدغزالی، وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس مشتاق الاسلام، پیپلز پارٹی کے رہنماء پروفیسر مولانا عبدالعزیز علوی اور شوکت جاوید میر ، صدر سیرت مصطفی کمیٹی عتیق الرحمن دانش، قاری عبدالماجد ، مولانا ذاہد الاسلام ،راجہ محمد ظہیرخان، سجاد انور عباسی ، جاوید احمد مغل، حافظ بلال احمد فاروقی، عظمت حیات کشمیری، سید یاسر نقوی، ابو ساریہ ظفر اوردیگر نے شرکت کی ۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر